ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جسمانی تعلیم طلبا کو بہتر سے بہتر بناتی ہے گلبرگہ یونیورسٹی میں پہلی انٹرنیشنل کانفرینس

جسمانی تعلیم طلبا کو بہتر سے بہتر بناتی ہے گلبرگہ یونیورسٹی میں پہلی انٹرنیشنل کانفرینس

Sun, 26 Mar 2017 20:09:47    S.O. News Service

گلبرگہ، 26/مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آج کل کے لوگ جسمانی تعلیم Physical Education کو فراموش کرتے جارہے ہیں، جب کہ یہ تعلیم کی بنیاد ہے۔ جسمانی تعلیم و تمام مدارس اور کالجوں میں لازمی قرار دیا جانا چاہئے۔ اس خیال کا اظہار وائیس چانسلر فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس یونیورسٹی چنائیمسٹر اے ایم مورتی نے گلبرگہ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ عالمی فزیکل ایجوکیشن کانفرینس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس کانفرینس کا انعقاد شعبہ فزیکل ایجوکیشن گلبرگہ یونیورسٹی اور انڈئین فیڈریشن آف کمپیوٹر سائینس اینڈ اسپورٹس کے اشتراک و تعاون سے جمعہ کے دن ایم جی ہال،  کایا سودھا، گلبرگہ یونیورسٹی کیامپس میں کیا گیا تھا۔  یہ پہلی بار ہے کہ گلبرگہ یونیورسٹی نے ایک عالمی سطح ک کانفرینس منعقد کی۔انھواااااااااااان نے کہا کہ تاملناڈو میں فزیکل ایجوکیشن  کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس مقصد  کی تکمیل کے لئے وہاں 13,000اساتذ ہ کے تقررات کئے گئے ہیں۔مسٹر مورتی نے کہا کہ طلبا کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے تاکہ جسم کے ساتھ دماغی صحت بھی اچھی رہے۔ اس ضمن میں یوگا کی مختلف تکنیکس بھی استعما ل کی جاسکتی ہیں۔یوگا سے جسمانی صحت میں سدھار کے ساتھ ذہن ی تناؤ بھی کم ہوتا ہے۔ کھلاڑیوں کو ان کی ضرورت کے مطابق مختلف اندازکی تربئیت دی جاتی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ہندوستان میں کھیلوں سے متعلق سائینس لیبورٹریز نہں ہیں۔ گلبرگہ یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ایس آر نرنجن نے کہا کہ گلبرگہ یونیورسٹی میں کھیل کود کی سہولتوں میں اضافہ کرنے کے لئے حکومت سے درخواست کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر طالب عل کو روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ کے لئے کھیل کود میں حصہ لینا چاہیئے۔سنٹرل یونیورسٹی کرناٹک کے وائیس چانسلر پروفیسر ایچ ایم مہیشوری نے کہا کہ ہندوستان میں بہترین انسانی وسائیل ہیں لیکن کھیل کود کے ئے بہتر بنیادی سہولتیں نہیں ہیں۔ اس موقع پر ایک انٹرنیشنل جرنل کی  اجرائی بھی عمل میں لائی گئی۔اس جرنل مں 200مضامین شامل ہیں۔ ڈاکٹر لم بون ہوئی،پروفیسر و صدر شعبہ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائینس، یونیورسٹی آف ملایا، ملیشیا، پروفیسر ینری سی داؤت، صدر شعبہ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائینس، ایم ایس یونیورسٹی فلیپائین کے علاوہ رجسٹرار س گلبرگہ یونیورسٹی مسٹر سی ایس پاٹل و دیانند اگسار کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر عہدہ دار داران بھی تقریب میں شریک تھے۔
 


Share: